پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو پیدا ہوئیں، وہ پاکستان کی نامور شاعرہ، اور پیشے کے لحاظ سے ایک استاد اور سول سرونٹ تھیں، پروین شاکر نے اوائل عمری سے ہی شاعری کی طرف توجہ دینی شروع کر دی، اور بہت جلد خوشبو کے نام سے ان کی کتاب منظر عام پر آگئی، ان کی دوسری کتب میں صد برگ، خود کلامی، انکار، کف آئینہ شامل ہیں اس کے علاوہ ان کے اخباری کالموں پر مشتمل کتاب گوشہ چشم بھی شائع ہو چکی ہے، ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،
پروین شاکر کا انتقال 26 دسمبر 1994 کو ایک کار ایکسیڈنٹ سے ہوا
Similar posts
- Azab-e-Deed — محسن نقوی اردو زبان کے ایک بہت بڑے شاعر تھے، وہ پاکستان ...


